گنداواہ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہے بلوچستان ترقی کی راہ گامزن ہوچکا ہے ان خیالات کا انہوں نے گاجان ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر چیف سردار جلال سے ملاقات کے دوران میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی جھل مگسی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر اسلم خان ،نائب تحصیلدار جھل مگسی ارباب علی مگسی،پرسنل سیکرٹری ممتاز علی مگسی اور عاشق حسین مگسی بھی ان کے ہمراہ ساتھ تھے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم میری اولین ترجیح ہے۔
ضلع بھرمیں ترقیاتی کاموں کا زور و شور سے جاری ہے ضلع جھل مگسی میں ترقیاتی کاموں سے خوشحالی اور ترقی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی کام اور نہ ہی بھرتی ہوئی جتنی جام کمال کی حکومت میں نوجوانوںکو روزگار ملے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیم صحت پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں تاکہ عوام کو سہولت مہیسر ہو۔
انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کھلاڑیوں کیلئے اسپورٹس اسٹیڈیم گراؤنڈ بھی بنارہے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔انہیں ترقیاتی کاموں سے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔گنداواہ نوتال روڈ ایک مثالی روڈ بنے گا۔جس سے عوام کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ اڈھائی سالہ کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے اپنے حلقہ میں ترقیاتی منصوبہ کا کام تیزی سے جاری ہے انھوں نے کہا کہ اربوں روپے سے بننے والا ڈیم کی تعمیر زور وشور سے جاری ہے جس سے زمیندار کسان کو زرعی آمدنی سے فائدہ ہوگا جس سے ملک ترقی و خوشحال ہوگا۔آخر میں چیف سردار جلال خان لاشاری کے چھوٹے بھائی سردارزادہ میر سخی نوزبندغ لاشاری کی شادی کی مبارک بعد دی اور ہار پہنایا۔