لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے جارحانہ موڈ سے پی ڈی ایم مزید مضبوط ہو گئی ہے میاں نواز شریف نے سابق وز یر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کو پی ایم ایل ن میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے اب انکے جواب کا انتظار ہے ہم انکے شمولیت کا پر تباک استقبال کرینگے ۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک پہلے ہی سیاسی معاشی اور جمہوری طور پر کمزور ہوچکا ہے ملک کو بند گلی کے جانب لے جانے والوں کا حشر عنقریب قوم دیکھے گی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں انہوں نے اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق جو اعلان کیا ہے اس پر پوری پی ڈی ایم کا مکمل اتفاق ہے۔
ہم کسی صورت اپنے استعفے واپس نہیں لینگے حالانکہ پی ٹی ائی نے استعفوں کے باوجود اپنی تنخواہیں اور دیگر مراعات بھی وسول کرتے رہے جو کہ باعث شرم تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسیساں ناکامی سے دوچار ہیں آج سعودی عرب اور عرب امارات ہم سے ناراض ہیں اور ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشیت کے خطرے کے پیش نظر وہ اپنے قرضے واپس مانگ رہے ہیں ۔
چین کی بھی یہی پوزیشن ہے کشمیر کا سودا پہلے ہی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزراء صرف میڈیا میں آکر شیر بننے کی کوشش کر رہے ہیں عملی طور پر حکومت کی کائی کارکردگی نہیں ہے عوام چیخ رہے ہیں لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے انہو ں نے کہا کہ اٹھارویں ائینی ترمیم کو ختم کرنے کیلئے پورا زور حکومت لگا رہی ہے اور حالیہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا بیان سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں تر مییم کے تحت پہلی مرتبہ صوبوں کو اسکے حقوق ملے ہم اس قانون کو چھیڑنے والوں کے عزائم کسی صو رت پورے نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے ہماری پوری قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز اور پی ائی اے سے ملازمین کو نکالنے کی بھر پور مذمت کرتا ہوں ایک کروڑ بے روز گار نوجوانوں کو روزگار دینے والی حکومت پہلے سے لگائے گئے۔
ملازمین کو بیک قلم جنبش نکال رہے ہیں ہم ان ملازمین کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر انمکے حق کیلئے آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میدان میں کھل کر کھڑی ہے ہم 13 دسمبرکو لاہورمیں ہر صورت جلسہ کرینگے۔
حکومت نے مینار پاکستان گراونڈ میں جان بوجھ کر پانی چھوڑ دیا ہے لیکن ہم طے شدہ پروگرام کے تحت جلسہ وہی پر ہی کر کے دیکھائینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو پنجاب کی حکومت گرفتار اور انپر تشدد کرنے سے باز اجائے ورنہ حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ۔