|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

کو ئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں 31دسمبر سے پہلے ہی سلیکٹیڈ حکمران حکومت چھوڑ کر گھر چلے جائیں گے پیپلز پارٹی جمہوریت کی بحالی کیلئے سندھ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک نے کہاکہ جمہوری جدوجہد کی راہ میں سندھ حکومت حائل نہیں ہوگی ۔

پیپلز پارٹی استعفے دینے اور سندھ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہے پیپلز پارٹی نے اس سے پہلے بھی بہت بڑی قربانیاں دی ہے جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کیلئے اپنی قیادت کو قربان کیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے بہت سے کارکنوں نے شہادت دی ہے اور مزید ملک اور آئین کی بالادستی کے لئے قربانیاں دینی پڑی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد پارٹی قیادت نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو استعفی جمع کرنے کی ہدایت کی تھی انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی سلیکٹیڈ حکومت کیخلاف سارے جمہوری وپارلیمانی آپشن استعمال کرے گی انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت جتنے بھی 13دسمبر کو ہونے والے جلسے میں مشکلات پیدا کرے گی تمام جمہوری و اپوزیشن جماعتیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔