کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں مشکے سے مختلف شعبہ فکر سے وابسطہ افراد جن میں شبیر احمد بلوچ ‘ نامور گلوکار استاد عبدالواحد بلوچ ‘ ولی محمد بلوچ کو اپنے دوست اقارب ساتھیوں کے ہمراہ اور تربت ماسٹر ایوب بلوچ اورحاجی عبدالصمد بلوچ سمیت سیاسی کارکنوں کو خاندان سمیت اور حب چوکی۔
حاج بہرام خان پٹھان کو اپنے 40 ساتھیوں کے ہمراہ اور اور شاہ رگ ہرنائی سے ڈاکٹر سمیع اللہ ترین ‘ لطیف اللہ درانی کو اپنے 20 ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے شامل ہونے والے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مزیدفعال ،مضبوط اور متحرک بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے۔
قومی حقوق ،ساحل وسائل پر واک واختیار کیلئے جاری جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے ،موجودہ گھمبیر حالات میں بلوچستان کے چھپے چھپے سے مختلف اقوام اور مکتبہ فکر وزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن ‘ قبائلی رہنماء ،اکابرین جس انداز میں پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بی این پی بلوچستان کے تمام اقوام کے حقوق۔
وسائل کی حقیقی معنوں میں ترجمانی اورصوبہ کے جملہ ساحل ،معدنیات کی دفاع اورحفاظت کرنے والی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جنہوں نے کبھی بھی بلوچ عوام کے اجتماعی غضب شدہ حقوق کے اصول کے لئے اور وسائل کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ بہتر انداز میں ہر پلیٹ فارم پر سیاسی و جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے عوام کے اعتماد ‘بھروسہ اور ارمانوں اور جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء سردارعطاء اللہ مینگل اور قائد بلوچستان سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں بی این پی نے بلوچستان اور بلوچ عوام سمیت تمام اقوام کی جملہ اجتماعی مفادات کواولیت دیکر سیاست کو عبادت اورخدمت کا درجہ دیتے ہوئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔