|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

سبی: سبی میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرشہر کے مختلف مقامات پر تقریبات انعقاد کیئے گئے ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی کی قیادت میں واک اور سرکٹ ہاوس میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی میر چاکر خان رند یونیوسٹی سبی کے وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر علی نواز مینگل تھے تقریب میںمختلف محکموں کے آفیسران ،شہریوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی میں بھی انسدادبد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کی ریلی میں اے ایس پی سبی ارسلان زاہد ،ایکسین ایری گیشن میر عبدالظاہر مینگل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی ،ڈپٹی دائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد افضل قریشی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی میر محمد اسلم لغاری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو ،ڈپٹی ڈی ای محمد انور لاشاری سمیت دیگرضلعی آفیسران شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ،ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا آفیسر کلب کے سامنے پہنچا جہاںپر ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن بدقسمتی کے ساتھ ہمارئے معاشرئے میں ناسور کی طرح اپنی جڑیں مضبوط بناتی جارہی ہے۔

جو آہستہ آہستہ ہمارئے معاشرئے کو کھوکھلا بناتی جارہی ہے جس کے خاتمہ کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور نئی نسلوں میں انسدا د بدعنوانی کے حوالے سے شعوروآگاہی پھیلانا ہوگی تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ بن سکے،انہوں نے کہا کہ کرپشن چاہیے کسی بھی قسم کی ہو اس کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کومل کر جہاد کرنا ہوگا۔

تاکہ ہمارا پیارا وطن پاکستان اس ناسور سے پاک ہو سکے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کرپشن کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور بعد ازیں ریلی پراختتام پذیر ہوگیاعالمی دن کے موقع پر کرپشن کے خلاف سرکٹ ہاوس میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیوسٹی سبی ڈاکٹر پروفیسر علی نواز مینگل تھے۔