|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام یورپی یونین کے پبلک فنانس مینجمنٹ کے اشتراک سے بلوچستان کی پہلی سرمایہ کاری پالیسی کے ڈرافٹ سے متعلق مشاورتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں اسماعیل ستار سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی نشست میںبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور یورپی یونین کے ذیلی ادارے نے سرمایہ کاری پالیسی کے ابتدائی ڈرافٹ کو حتمی شکل دی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرمان زرکون نے کہا کہ سرمایہ کاری پالیسی بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹرید کی اولین ترجیح ہے جسے حتمی شکل دینے سے صوبے میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اور غیر مقامی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبہ جات میں رہنماء فراہم کی جا سکے گی ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے۔

انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان سرمایہ کاری پالیسی کے نفاز سے صوبے میں تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں۔

کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے اور تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری پالیسی کی تشکیل میں تمام اسٹیک ہولڈر ز کو اعتماد میں لیتے ہوئے انکی آراء بھی شامل کی گئی ہیں ۔نشست کے شرکاء نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا۔