|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

منگچر: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ہی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں صوبے میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے طالب علموںکوجدید سائنسی طریقوں سے تعلیم دینے کے لیے متعلقہ محکموں اداروں اور ذمہ داروں کو عملی اقدامات کرناہونگے اس کے بغیر آنے والے چیلنجز کامقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزمحمدشہی ہائوس میں در محمدمحمدشہی ٹکری رحمت اللہ ابابکی عرفان احمد بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا میرکبیر نے کہاکہ بلوچ قوم کی ترقی قبائلی تنازعات کے خاتمے اورخوشحالی معیاری تعلیم کے حصول میں پوشیدہ ہے بدقسمتی سے آج کے جدید سائنسی دور میں بھی ہم لوگ مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے ہرفرد کو اپنا مثبت کرداراداکرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں آج سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے ہر سطح پر کرپشن میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے ، دوسروں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیںتبدیلی کے نام پر مسلط ہونے والے کہتے تھے کہ ہم90 روز میں کرپشن ختم کر دیںگے۔

کہاں گیا یہ وعدہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرکسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہواوفود نے میرکبیر کو مختلف مسائل سے آگاہ کیاجس پر انہوںنے ان کے حل کی ہرممکن یقین دہانی کرائی۔