|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

قلا ت: قلات پولیس کی بڑی کارروائی، قلات کلی خیل سے لاپتہ ہونے والے بچے سلمان زہری کو پولیس نے بازیاب کرالیا، بچے سلمان زہری کو اپنے ساتھ لے جا نے والے ملزم لشکری خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی ارباب امجد کاسی نے ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی ،ایس ایچ او حبیب للہ نیچاری، ایڈیشنل ایس ایچ او تاج محمد کے ہمراہ لاپتہ بچے سلمان زہری اور ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر تے ہو ئے میڈیا کو بتا یا کہ 3دسمبر بروز جمعرات کو سلمان زہری اپنے گھر سے نکلا اور لا پتہ ہو گیا اس با بت 5دسمبر 2020کو ان کے والد محمد ابراہیم نے پولیس تھانہ قلات میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بیٹا سلمان لاپتہ ہے۔

ایس ایس پی ارباب امجد کاسی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی کی سربرائی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم میں ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری، ایڈیشنل ایس ایچ او تاج محمد نیچاری، اے ایس آئی زین العابدین شامل ہیں گزشتہ روز پولیس کو اطلا ع ملی کہ سلمان زہری ایک لڑکے کے ساتھ ویگن میں خضدار چلا گیا ہے خضدار میں ہجر اسود ہوٹل میں رہائش پزیر ہے ۔

لیکن جب پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو وہ وہاں سے اوستہ محمد چلے گئے تھے بعد ازاں پو لیس نے خفیہ اطلاع قلات کے ہربوئی ہوٹل پر گاڑی پر اس وقت چھا پہ ما را ۔

ملزم گاڑی تبدیل کر رہا تھا کا رروائی میں لاپتہ سلمان زہری اور اس کو لے جا نے والے ملزم لشکری خان کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔