|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں رواں سال 2020ء میں قتل،ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکوںسمیت 422مختلف واقعات میں 547افراد جا ںبحق ہوئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیںبچوں کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کے 7،غیرت کے نام پر 33واقعات میں 50افراد قتل کئے گئے ہیں ۔آن لائن نے بلوچستان میں سال 2020 ء میں ہونے والے مختلف واقعات کی رپورٹ حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سال 2020ء میں ٹارگٹ کلنگ کے 113واقعات میں 124افراد ،قتل کے 115واقعات میں 143افراد جاںبحق ہوئے ہیں اس کے علاوہ رواں برس کے پہلے 11ماہ میں 84افراد کی لاشیں برآمدکرلی گئی ہے جبکہ خودکشیوں کے 39واقعات ہوئے ہیں اس کے علاوہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے 33واقعات میں 50افراد مرد وخواتین جاںبحق ہوئے ہیں۔

بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں 7بچے جاںبحق جبکہ فزیکل ٹارچر میں 5افراد اغوا کے واقعات میں 9افراد جاںبحق ہوئے ہیں بلکہ 7لوگ لاپتہ ہوئے ہیں ،ا س کے علاوہ بلوچستان میں 2020 میں ہونے والے 10 دھماکوں میں 79 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری میں 35واقعات، فروری میں 49،مارچ میں 22، اپریل میں 26۔

مئی میں 31، جون میں 47، جولائی میں 52،اگست میں 41،ستمبر میں 49،اکتوبر میں 38،نومبر میں 32واقعات جن میں 113ٹارگٹ کلنگ ،115قتل ،لاشوں کی 84، خودکشی کے 39، غیرت کے نام پر33، بچوں سے زیادتی کے 7، فزیکل ٹارچر کے 5،اغواء کے 9اور 10بم دھماکوں کے علاوہ 7افراد کے لاپتہ ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں کل 422واقعات میں 547افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔