کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ ملک میں ایک طویل عرصے سے مالی،سیاسی، نظریاتی کرپشن کی وجہ سے ترقی خوشحالی امن ناپید اور نفاذ اسلامی کے خواب کو تعبیر نل مل سکی۔اپوزیشن وحکومت ذاتی مفادات کے بجائے عوامی مفادات کو ترجیح دیں بدقسمتی سے موجودہ سابقہ حکومتوںکی لوٹ مار کی طرح موجودہ حکومت میں بھی لوٹ مار جاری ہے ۔
اس ملک میں صرف اسلامی قانون چلیگااسلام کے خلاف کسی قانون کو نافذ وچلنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیں کرپشن ختم ہوئی نہ کوئی حقیقی عوامی تبدیلی آئی اسلامی نظام کا نفاذ ،بدعنوانی کا خاتمہ اوراسلامی پاکستان وخوشحال بلوچستان ہمارا ہدف ہے جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل ومشکلات کے دلدل سے نکال سکتی ہے۔
موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے نظریے ، جغرافیہ اورعوام سے بے وفائی کی ہے۔جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں یہاں ووٹر آزاد نہیں ہے ، یہاں جمہوریت نہیں ہے ،یہاں پورا نظام یرغمال ہے ۔بلوچستان کے مقتدر قوتوں کیساتھ پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی مکمل طورپرنا کام ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی نے صرف ڈھائی سالوںمیں سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار ،بھاری سودی قرضوں کے حصول اوربے روزگاری مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے۔ ہم کسی بھی ایسی تحریک اور کوشش کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے پھر یہی کرپٹ لوگ پھر اقتدار میں آ جائیں۔
جماعت اسلامی نے پہلے بھی ہر ظلم وجبر کے خلاف ہرمیدان میں آوازبلندکی آئندہ بھی ہم ظلم وبجر کے خلاف اور مظلوم کا ساتھ دیتے رہیں گے جہاں ظلم ہو گا وہاں جماعت اسلامی اس کو چیلنج کرے گی ۔قومی اور لوکل مسائل پر عوام کی زور دار نمائندگی کا حق ادا کریںگے۔