کو ئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے حکومت نے لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کی تو اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کا رخ کریں گی پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کے تمام فیصلوں کی بھرپور حمایت کی جائیگی بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع ہو گئے اور تمام استعفے مرکزی امیر کوارسال کردی جائیگی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کی ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبدالواسع نے کہاکہ لاہور کا جلسہ ہر صور ت میں ہوگا حکومت 370کی بجائے اپوزیشن کے تمام ارکان کو گرفتار کرلیں بھی لاہور میں جلسہ ہوگا کیونکہ حکمران جانتے ہیں کہ لاہور جلسے کے بعد ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکن اور عہدیدار کسی طرح بھی حکومتی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
اور حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے ایک وفاقی وزیر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید کا کوئی تاریخ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے دھمکیوں سے مرعوب ہونگے مینار پاکستان میں تیرہ دسمبر کو اپوزیشن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور اگر حکومت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہ کیا تو پھر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اسلام آباد کا رخ کرینگے مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات نہیں ہوں گے ۔
کیونکہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں 31دسمبر کو اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہوں گے اور اس کے بعد حکومت کا بچنا بہت مشکل ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تمام ضلعی عہدیدار 13دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اور لاہور پہنچ کر حکومت کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے حکومت نے لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کی تو اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کا رخ کرینگے پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کے تمام فیصلوں کی بھرپور حمایت کی جائیگی۔