|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بلوچستان کے و اسکے وساحل کو اپنی میراث و شہریوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر پورے شہر کو پنجرھ بنایا جا رہا ہے،گوادر سے متعلق بلوچوں کے خدشات زیادہ ہوتے جارہے ہیں- ایک شہر کو مکمل سیل کرنا، باڑ لگانا، آزادانہ آمد و رفت و تجارت پر پابندی، خوف و حراص کا ماحول پیدا کرنا یہ سب ماورائے آئین و قانون ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ ثنا بلوچ نے کہا کہ دنیا ٹرمپ کو اس لئے برا کہتا ہے کہ اس نے امریکہ میکسیکو کے سرحدات پر دیوار و باڑ لگانے کی بات کی۔ پاکستان میں تو ہر ادارہ میں ٹرمپ بیھٹا ہے۔

جو بلوچستان و اسکے وساحل کو اپنی میراث و شہریوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر پورے شہر کو پنجرھ بنانے پر تلے ہیںگوادر سے متعلق بلوچوں کے خدشات زیادہ ہوتے جارہے ہیں ایک شہر کو مکمل سیل کرنا، باڑ لگانا، آزادانہ آمد و رفت و تجارت پر پابندی، خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا یہ سب ماورائے آئین و قانون ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی اس مسئلہ پر اسمبلی و ہر فورم پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔