مستونگ: مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقہ پڈین کے مقام پر تفتان سے کوئٹہ جانیوالے مسافر کوچ حادثے کا شکار پندرہ مسافر زخمی علاقے میں مواصلات کا نظام نہ ہونیکی وجہ سے ریسکی ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑحادثہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر نوشکی سے متصل کردگاپ کے علاقہ پڈین کے مقام پرمسافر بس الٹنے سے پیش آیا مسافر کوچ حادثے میں بچوں خواتین سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے حادثے کے زخمیوں کو ۔
بی ایچ یو آشخان رودینی کے ایمبولینس میں الحسنین نجی کلینک کردگاپ اور شدید زخمیوں کوکوئٹہ اور نوشکی منتقل کردیاگیاتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے پڈین کے قریب تفتان سے کوئٹہ جانیوالے مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 16مسافر زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق 12زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نوشکی پہنچایا گیا ۔
جبکہ 4شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا حادثے میں زخمی عادل نور ولد محمد نواز ساکن لاہور رحیم بخش ولد حاجی باران ساکن احمدوال نوشکی رحیم خان ولد عباس شاہ ساکن میاں والی پنجاب عبدالواحد ولد صلاح الدین ساکن مل نوشکی فاطمہ بنت واحد ساکن مل ابوبکر ولد عبدالواحد مل رحمانزئی نوشکی شاہ زمان ولد حاجی عبدالقدوس ساکن چارسر چاغی عین الدین ولد محمد صدیق ساکن نوکجو نوشکی احسان اللہ ولد ولایت خان ساکن منڈی بہاو الدین ۔
پنجاب غوث بخش ولد محمد اختر ساکن شفیع کالونی کوئٹہ عبدالمالک ولد عبدالغفار ساکن ژوب عبدالقیوم ولد عبدالکریم ساکن ژوب کو ایم ایس سول ہسپتال نوشکی ڈاکٹر ظفر مینگل ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبیداللہ مینگل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عابد شاہ اور دیگر پیرامیڈیکس اسٹاف نے بروقت زخمیوں کو طبی امداد دیدی۔