کوئٹہ: پی ڈی ایم کی قیادت کے اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کے بعد اعلان کے بعد بلوچستان میں استعفوں کا سلسلہ جاری جمعرات کو جمعیت علماء اسلام کے رکن و اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، عبدالواحد صدیقی، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے،بی این پی کے میر اکبر مینگل، زینت شاہوانی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے بھی اپنے استعفیٰ پارٹی قیادتوں کو ارسال کر دئیے۔
جبکہ بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے استعفے میں بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے گل خان نصیر کا اشعار تحریر کردیے جمعرات کو بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے اسپیکر کے نام لکھے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ اپنی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے فیصلے کی روشنی میں بلوچستان اسمبلی سے اپنا استعفیٰ قائد بی این پی کے توسط سے پیش کرتاہوں ۔
انہوں نے استعفیٰ کے متن میں لکھا کہA4سائز کے کاغذ پر پاکستان بلخصوص بلوچستان کے عوام کو درپیش قیامت خیز مسائل کو بیان کرنا ناممکن ہے پاکستان میں پی ڈی ایم کی قیادت اپنے فیصلوں و تقاریر میں ان مسائل کو اجاگر کر تی رہی ہے۔
لیکن شاید گل خان نصیر کے چند اشعار پاکستان و بلوچستان کے موجودہ سیاسی ،معاشی، معاشرتی ،صحافتی، انسانی حقوق کی حالت زار کے لئے کافی ہیں انہوں نے استعفیٰ میں اشعار تحریر کئے ہیں ۔