دکی: ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کے زیر صدارت ڈومیسائل ویریفیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بلائے گئے پچاس میں سے 34افراد کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے تمام 34افراد کی ڈومیسائل کی تصدیق ہوگئی۔
ابتک مجموعی طور پر 120ڈومیسائل کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کمیٹی میں اجلاسوں کے دوران بلائے گئے غیر حاضر افراد کی تعداد تیس ہے۔
جوکہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے ہیں۔واضح رہے کہ دکی سے کل 352 افراد کو ڈومیسائل جاری ہوئے ہیں جنکی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ہے مرحلہ وار پچاس پچاس افراد کو کمیٹی کے روبرو بلاکر فرد فرد پیش کیا جاتا ہے۔