|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2020

کوہلو: کوہلو میں سی ٹی ایس پی کے تحت محکمہ تعلیم کے 72 اساتذہ کرام میںتقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امیر محمد کاکڑ,ڈی ای او جعفر زرکون,ایجوکیشن آفیسر حفیظ مری,سپورٹ آفیسر جمعہ خان مری سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان اور صوبائی حکومت کا پہلے دن سے یہ ویژن ہے کہ کہ ہم میرٹ کے مطابق لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے جس کے تحت بھرتیاں میرٹ کے مطابق ہوئی ہیں آج کے نوجوانوں کو بھرتی ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ وہ معاشرے میں ایک استاد کی طرح اپنا مثبت رول ادا کریں گے۔

معاشرے کو سنوارنے میں ایک ٹیچرکا بہت بڑا کردار ہے مستقبل کے نسل آپ کے ہاتھوں میں ہیں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع لیکر آرہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ میرٹ کے مطابق بھرتیاں یقینی بناسکیں علاقے کے فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے پانی ،سڑکیں ،بجلی ،تعلیم ،صحت اور دیگر عوامی اسکیمات کا جال بچھایا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امیر محمد کاکڑ نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ معاشرے کی ترقی میں اپنا مثبت رول ادا کریںگے اور بچوں کے تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں رہے گے تقریب کے آخر میں رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری ,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امیر محمد کاکڑ ودیگرنے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں آرڈر تقسیم کیئے ہیں۔