کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے فی الوقت پوری دنیا میں احتیاطی تدابیر ہی موثر دفاع ثابت ہوئی ہیں اس لئے مجوزہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے شعوری آگاہی کی ترویج نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز علی ناصر بگٹی کی جانب سے ہیلتھ ایجوکیشن سیل پر دی گئی بریفننگ کے موقع پر کیا۔
بریفنگ میں یونیسیف کے کمیونیکیشن افسر زوہیب خان بھی موجود تھے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ کوویڈ کے دوران سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں ، دفاتر اور پبلک مقامات پر احتیاطی تدابیر پر مشتمل خصوصی لیف لیٹ بینرز اور مختلف اشاعتی مواد کے ذریعے ایس او پیز پر عمل درآمد کی ترغیب دی گئی جبکہ ایف ایم ریڈیو ، ٹی وی چینلز اور اخبارات کے زریعے بھی آگاہی دی گئی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ہیلتھ ایجوکیشن سیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے۔
کوویڈ کی دوسری لہر میں بھی شعوری آگاہی کی ترویج کے لئے اقدامات کو مربوط حکمت عملی اور مضبوط کمیونیکیشن اسٹریٹجی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا پارلیمانی سیکرٹری صحت سے آئی ڈی ایس پی کی سربراہ سربراہ قرا? العین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی اور مڈوائفری کے شعبے میں جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے آئی ڈی ایس پی کی خدمات کو سراہتے ہوئے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی آئی ڈی ایس پی کی ٹیم نے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو سوئنیر بھی پیش کیا ۔