کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈ روصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ نے جمعہ کے روز ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ ورکرز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کریں ان کی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وژن پر عمل پیرا ہوکر بلوچستان میں محکمہ تعلیم میں اصلاحات لائے جارہے ہیں بہت جلد بلوچستان کی عوام تعلیمی کے حوالے سے تبدیلی محسوس کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پیغام میں گھر گھر پہنچائیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے۔
ملک فیصل خان کاکڑ نے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی محکمہ تعلیم کی بہتری اور پاکستان تحریک انصاف کو بلوچستان میں فعال بنانے کے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کی انہوں نے کہا کہ سردار یار محمد رند کی پارٹی کی مضبوطی اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی خوش آئند اقدام ہے۔
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں فعال ومنظم ہورہی ہے وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور بلوچستان میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی سربراہی میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں ۔
جس کے آئندہ وقتوں میں مثبت نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہونگے صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند کی اس حوالے سے اقدامات واضح ثبوت ہیں انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ سردار یار محمد رند کے سربراہی میں پی ٹی آئی کو مزید فعال ومنظم بنائینگے۔