|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2020

مستونگ: قومی شاہراہ پر دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر دو افراد جاں بحق دو زخمی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر گنجہ ڈھوری کے علاقے میں ڈبل پل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے نتیجے میںدو افراد جاںبحق اور دو شدید زخمی ہوئے۔

جاںبحق افراد میں محمد ندیم سکنہ ڈگاری دشت، دوست محمد سکنہ کلی تیری ریک جبکہ زخمیوں میں محمد اسماعیل اور محمد شعیب شامل ہے۔زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو لکپاس ریسکیو سینٹر 1122کے عملے نے شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔