|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2020

کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ( ن) کے صو بائی جنرل سیکر ٹری و سا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لا ہور کے جلسے نے ثا بت کر دیا ہے کہ عوام حکمرا نوں سے تنگ آ چکے ہیں حکومت سوا دو سا ل میں عوامی مسا ئل حل کر نے میں یکسر ناکام رہی ہے لوگ آج غربت ،بے روز گاری کے باعث خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیںجبکہ حکومت کو صرف کا بینہ میں تبدیلوں کی میوزیکل چیئر کر نے کی فکر ہے ۔

یہ بات انہوں نے لا ہور کے کا میا ب جلسے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے تبد یلی کے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کیا الٹا عوام کو مہنگائی ،بے روز گاری، غر بت کی چکی میں پیس دیا گیا ہے اپو زیشن جما عتوں نے سوا دو سال تک جمہور ی انداز میں اس حکومت کو کار کر دگی دیکھا نے کا انتظار کیا۔

البتہ اب عوامی مسائل انتے بڑ چکے ہیں کہ اپو زیشن جما عتوں کو حکومت کے خاتمے کی تحریک کیلئے میدان میں آناپڑاانہوں نے کہاکہ آج ملک کا ہر شہری 1لا کھ 80ہزار روپے قرضدار ہے حکومت نے گز شتہ دو سالوں میںمعیشت کا پٹھا بیٹھا دیا ہے جبکہ دس سا لوں کی نسبت گز شتہ دو سا لوں میں ریکارڈ قر ضے لئے گئے انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کی عوامی پز ی رائے اور کا میاب جلسوں میں عوام کی۔

بھر پور شر کت حکومت کے خلاف ریفرینڈم ہے عوام نے ثا بت کر دیا ہے کہ یہ حکومت اب مز ید نہیں چل سکتی انہوں نے کہاکہ مو جود ہ حکومت کے خلاف عوام نے نکل کر ثا بت کر دیا ہے کہ وہ اس حکومت سے تنگ آچکے ہیںاور وہ چاہتے ہیں کہ یہ حکومت جلداز جلد ختم ہو جائے حکمران اخلا قی جر ت کا مظا ہر ہ کر تے ہوئے از خود مستعفی ہو جائے ۔