کو ئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اب سلیکٹیڈ حکمرانوں سے کوئی مذاکرات یا بات چیت نہیں ہوگی اور نہ ہی سلیکٹیڈ حکمرانوں کو این آر او کا موقع نہیں دیں گے جمعیت علما اسلام پی ڈی ایم کے مرکزی ہدایات پربلوچستان کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج اور مظاہرے کریں گے اور13دسمبر کو لاہور میں ہر صورت میں جلسہ ہوگا اگر حکومت نے جلسہ کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی۔
تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے ضلعی امرا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کی ہدایات پر 21دسمبر کو کوئٹہ ڈویژن میں2جنوری کوخضدار اور13جنوری کوژوب ڈویژن میں لانگ مارچ کے سلسلے میں کارکنوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے احتجاج اور جلسے کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمانی اراکین کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کے حکم پراپنی استعفے جمع کرادئیے اور جلد پی ڈی ایم قیادت کی ہدایت پر رکنیت چھوڑ دی جائے گی انہوں نے کہاکہ لاہور میں 13دسمبر کو ہونے والے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور جمعیت علما اسلام کے کارکن پارٹی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر تیاریاں کرکے لاہور کے جلسے میں ہر صورت اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
اور لاہور کا جلسہ سلیکٹڈ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے مرکزی قیادت کے حکم پر لبیک کی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ اب سلیکٹیڈ حکمرانوں سے کوئی مذاکرات یا بات چیت نہیں ہوگی اور نہ ہی سلیکٹیڈ حکمرانوں کو این آر او کا موقع نہیں دیں گے۔