|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین اور جنرل سیکرٹری رشید بلوچ نے حکومت کی جانب سے میڈیا دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے وجود میں آئی ہے میڈیا کو نت نئے طریقوں سے زیر عتاب لانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے ،آئے روز میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاسز کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ لرنے اور قد غنیں لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حالیہ دنوں میں بول نیوز کی نشریات بند کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں میڈیا ورکرز کے بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ملک میں پہلے سے ہی مختلف شعبہ جات کی بند ہونے سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں اس سے قبل بعض میڈیا ہاسز کی بندش سے بھی ہزاروں ورکرز بیروزگاری کا نشانہ بنے ہیں بول نیوز کی بند ش سے مزید ہزاروں میڈیا ورکرز کی بیروزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاسز کے ساتھ ظالمانہ رویے پر خاموش نہیں بیٹھے گی ہمارا مطالبہ ہے کہ بول نیوز سمیت تمام میڈیا ہاوسزکی نشریات پر لگی پابندی کو فوری طور پر ہٹا یا جائے تاکہ بصورت دیگر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام منگل 15 دسمبر کو بول نیوز کی بندش کے خلاف پیمرا دفتر کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا مظاہرے تمام صحافتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے ورکرز شامل ہوں گے ۔