|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں فعال اور مضبوط ہورہی ہے پارٹی کامستقبل روشن ہے جلد ہی پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

پارٹی عہدیدار پارٹی پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے پیر کو مسلم لیگ(ن) سبی ڈویژن کے صدرمیر قربان بگٹی، نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر حسین گولہ، رخشان ڈویژن کے صدر غلام سرور بلوچ سمیت پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی آئین و جمہوریت کے لئے جدوجہد کی وجہ سے پارٹی قائم و دائم ہے۔

مسلم لیگ(ن) نے ملک کو ترقی کی راہ گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ناقابل تسخیر قوت بنایا ہمارے دور میں ملک کی مشیت انتہائی مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی تھی عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات موجود تھیں آج ملک کو مزید 20سا ل پیچھے کردیا گیا ہے اور عوام ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان مسلم لیگ( ن) کا دوسرا گھر ہے پارٹی کا مستقبل نہ صرف صوبے بلکہ ملکی سطح پر بھی روشن ہے جلد ہی لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہونگے انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو پارٹی پیغام گھر گھر عام کرنے کی بھی ہدایت کی ۔