کوئٹہ: نیشنل پارٹی کوئٹہ کی تنظیم کاری مہم کے مناسبت سے کچلاک میں پارٹی نائب صدر کوئٹہ حنیف کاکڑ کی رہائش گاہ یونٹ کے انتخابات و قیام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ملک نصیر شاہوانی ستار بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی نومنتخب ڈپٹی یونٹ سیکرٹری بشیر احمد کاکڑ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کچلاک تنظیمی حوالے سے نیشنل پارٹی کا مضبوط علاقہ ہے۔
کچلاک کی قاہدین و کارکنوں نے پارٹی کی کامیابی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔نیشنل پارٹی استحصال و طبقاتی تقسیم ،قومی نابرابری کے خلاف اور بلوچ پشتون اکابرین پر مشتمل وطنی قومی جدوجہد کی منظم تاریخ نیشنل عوامی پارٹی کی تسلسل ہے۔نیشنل پارٹی کا نظریہ فکر ہے کہ بلوچستان کے قومی حقوق کا حصول صرف قومی سیاسی جماعت سے ممکن ہے۔اور اس کو ممکن بنانے کیلیے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کو شعوری و فکری بنیادوں پر سیاسی عمل کا حصہ بنانے میں برسریپکار ہے۔
نیشنل پارٹی کے کارکن تنظیمی عمل کو جاری رکھے اور عوام میں پارٹی پیغام کو اجاگر کریں۔دریں اثنا کچلاک یونٹ کے انتخابات میں ہاشم کاکڑ یونٹ سیکرٹری بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔جبکہ شریف بڑیچ،قاسم بلوچ اور یاسر خان کاکڑ ارارکین مشاورتی کونسل اور غلام محمد سرگڑھ اور غلام محمد کاکڑ ڈاکٹر محمد حنیف کاکڑ تحصیل کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔اس موقع پر کچلاک سے تعلق رکھنے والے افراد جمیل کاکڑ ۔
اشرف کاکڑ۔نسیم جان۔ جاویدکاکڑ۔امان اللہ کاکڑ اور دیگر نے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔پارٹی قاہدین نے نئے شامل ہونے دوستوں کو پارٹی میں ویلکم کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ پشتون قوم کا تاریخی طور گہرا تعلق ہے۔ایکدوسرے کے مشکلات میں ساتھ رہے ہیں۔دونوں اقوام نے ماضی میں مشترکہ جدوجہد کی۔پاکستان کی تاریخ میں شعوری سیاست کی بنیاد بلوچ پشتون اکابرین نے دیگر مظلوم عوام کو یکجا کرکے نیشنل عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔
اور نیپ ہی نے آمریت اور قومی جبر کی علامت ون یونٹ کے خلاف اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تاریخی جدوجہد کی۔افسوس کہ نیپ تقسیم ہوگء ہے۔اور بلوچ و پشتون کمزور ہوگئے۔مقررین نے کہا کہ بلوچ اور پشتون کی پسماندگی لاچارگی غربت جہالت مشترکہ زمہدار وفاق کے اشرافیہ ہے۔جنھوں نے آمرانہ اقدامات کے ذریعے قومی نابرابری اور ناانصافی کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اپنی قومی نابرابری اور خود پر ظلم و جبر کا ادراک رکھتے ہوئے نیپ کی طرع مشترکہ سیاسی جدوجہد کرناہوگا۔اور اس کیلیے سیاسی شعور و بصیرت سے آراستہ جماعت کا انتخاب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جمہوری تحریک ہے۔جو ملک میں سیاسی عمل کی بقا آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کی تحفظ کی جدوجہد کررہی ہے۔جو جلد منزل و مقصود میں کامیابی حاصل کریگی۔