کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ جس چپڑا سی نہ رکھنے والے شخص کو ملک کا وزیر داخلہ بنا یا گیا ہے سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کی یوٹرن سیاست نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے لاہور میں کامیاب جلسہ عام عوام کی جانب سے پی ڈی ایم پر اعتماد مہر ثابت ہوئی ہے لانگ مارچ آئندہ جلسے اور احتجاج سے متعلق پی ڈی ایم قائدین فیصلہ کرینگے ۔
حکمران این آر او مانگ کر مدت کو توسیع دینے کی کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کیا حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی آئین کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری ہے موجودہ حکمرانوں کی نا قص پالیسیوں سے عوام مشکلات سے دو چار ہیں عوام مزید ان نالائقوں کے ٹولے کو برداشت نہیں کریگی ۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے مہنگائی کا پہاڑ توڑ کر عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی انہوں نے کہا کہ یوٹرن کے ماہر وزیراعظم عمران خان نے جس شخص کو چپڑاسی نہ رکھنے کا کہا تھا آج اسی شخص کو ملک کا وزیرداخلہ بنا دیا گیا ہے۔
سلیکٹڈ حکمرانوں کی یوٹرن سیاست نے وطن عزیز کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے لاہور میں پاکستان جمہوری تحریک کے زیر اہتمام کامیاب جلسہ عام عوام کی جانب سے پی ڈی ایم پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں ملک کو مسائل سے نکالنے اور عوام کو وسائل اور سہولیات دینے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔
2018کے انتخابات میں نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ملک کو بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے لاکر ملک کی معیشت تباہ کردی گئی ہے ۔