|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

جھل مگسی: تحصیل جھل مگسی میں واپڈا حکام کی غفلت جھل مگسی کے غریب رہائشی شکر خان ولد نبی بخش قوم جت کا لاکھوں روپے کا اونٹ بجلی کی تار کے ساتھ ٹکرانے سے ہلاک ہو گیا فوٹو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی کے ہاتھ سے بالکل تھوڑے ہی فاصلے سے دور تاریں لگی ہوئی ہیں۔

جو کہ کسی بھی وقت کسی دوسرے نقصان کا سبب بن سکتی ہے اس سے پہلے گنداواہ کے علاقے پاچھ کے قریب اسی طرح ہی تاریں نیچے پڑی تھی جس کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد جھلس کر بری طرح سے متاثر ہوئے تھے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ واپڈا جھل مگسی اور گنداواہ کے اہلکاروں کو اپنے فرائض اچھی طرح سرانجام دینے کی اپیل کی ہے۔