خضدار: اہلیان خضدار کو کیسکو بجلی کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو گئی ،اوسطاً ایک گھنٹے میں بجلی کم و بیش بیس دفعہ ٹرپ کر جاتی ہے ،جبکہ وولیج اتنی کم ہے کہ بجلی کی بلب سے موم بتی کی روشنی زیادہ محسوس ہو تی ہے ،بجلی کے حوالے سے عوام کو شدید تکلیف کا سامنا ہے مگر اس تکلیف میں عوامی نمائندے بھی خود کو لا تعلق قرار دے کرخاموشی اختیار کر بیٹھے ہیںعوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ خضدار میں بجلی کا مسئلہ بھی شدید اختیار کرتی جا رہی ہے کیسکو عوام کو بجلی کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ایک طرح سے کیسکو نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے خضدار کے ماسوائے وی آئی پی فیڈر کے باقی تمام فیڈروں میں یومیہ دس سے تیرہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ سے اکیس گھنٹوں تک جا پہنچتی ہے۔
شدید سردی اور طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان کر ہی دیا ہے جبکہ دوسری جانب جو بجلی مل رہی ہے اس کی روشنی سے موم بتی کی روشنی ہزار درجے بہتر نظر آتی ہے وولٹیج کی کمی و بیش کے ساتھ ساتھ ایک گھنٹے میں واسطاً بیس سے پچیس مرتبہ لائن ٹرپ کر جاتی ہے جس سے عوام الناس کے قیمتی الیکٹرناک کے حالات جل کر خاکستر ہو جاتے ہیں دوسری جانب عوام کو درپیش اس اہم مسئلے پر بھی عوامی نمائندے حسب سابق روزہ رکھے ہوئے ہیں ۔
عوامی نمائندوں کی جانب سے بجلی کے مسئلے پر خاموشی بلکہ لا تعلقی نے عوام کو مزید مایوسی سے دوچار کر دیا ہے خضدار کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں بجلی کی تشویشناک صورتحال کا نوٹس لیا جائے جان بوجھ کر عوام کو کم وولٹیج میں جو بجلی فراہم کی جا رہی ہے اس ڈرامہ بازی کو ختم کر کے اچھی وولٹج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس وولٹج کے ساتھ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سے تاجروں ،عوام الناس کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہے علاوہ ازیں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے زمینداروں کا کہنا ہے کہ ضلع کے بعض دیہی علاقوں میں یومیہ اٹھارہ سے اکیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
جس کی وجہ سے زمینداروں سمیت عوام الناس کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،چیف کیسکو سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں کی معیشت کا تعلق اسی زراعت سے وابستہ ہے زراعت کے لئے بجلی کا ہونا ضروری ہے اس ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے لوڈشیڈنک کی دورنیہ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ وولٹج کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں ۔