|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

کوئٹہ: ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کر د نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکو آسان بنا کر ہر شہری کو اس کی تر سیل ممکن بنایا جارہا ہے تاکہ ہر باشعور شہری اور ذمہ دار شہری ٹریفک قوانین کی آگاہ رہتے ہوئے ڈرائیونگ کر ے گا۔

اس سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کے مسائل کے حل میں کافی حد تک مدد بھی ملے گی ۔ یہ بات انہوں نے آج بروز پیر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پولیس موبائل خدمت یونٹ کے ذریعے وکلابرادری کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراکے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن صدر محمد اقبال کاسی بھی موجود تھے ۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ وکلا برادری اپنے معزز پیشے کی مصروفیت کی وجہ سے اکثر ڈرائیونگ لائسنس بنوانہیں پارہے تھے۔

جسکی وجہ سے بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی ڈرائیونگ کے حوالے سے مشکلات کا شکار تھے اس سلسلے میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال کاسی کے ساتھ بات چیت کے بعد باہمی فیصلے کے نتیجے میں وکلابرادری کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراکا شروع کیا گیا ۔ اس موقع پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال کاسی نے کہا کہ وکلابرادری کو سہولیات فراہم کرنے۔

اور قانون کی پاسداری قواعد کے مطابق ڈرائیونگ کے حصول کو ٹریفک پولیس کے تعاون سے ممکن بنایا گیا قانون کا احترام ہم سب کا فرض ہے قانون سے کوئی بالا تر نہیں ۔ کوئٹہ پولیس کی جانب سے فراہم کی جانی والی سہولت سے وکلابرادری ،تاجر ، اساتذہ، طلبا، طالبات اورذمہ دار شہری کو فائدہ اٹھانے چاہیے تاکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔ ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین سے آگاہی نہ ہونے پراکثر حادثات پیش آتے ہیں ۔