|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے انہوں نے ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی جدوجہد کی انکی سیاسی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روجھان جمالی میں سردار سلیم جان مزاری پیر پگارا کے فرزند محمد راشد شاہ کے ہمراہ میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر انکے صاحبزادوں صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی میر فرید اللہ خان جمالی شاہنواز خان جمالی اور جاوید خان جمالی سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ میر ظفراللہ خان جمالی مدبر اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔

انکے وزارت عظمیٰ کے دور میں ملک ترقی و خوشحالی کے منازل طے کیے میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال سے ملکی سیاست کا ایک اہم باب ہمیشہ کے لیے بند ہوا ہے روجھان جمالی میں سردار عبدالوحید سولنگی میر نعمت اللہ زہری میر خیر بخش خان کھوسہ ٹکری میراں بخش مستوئی رائیس محمد اکبر مستوئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا۔