|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2020

چمن: چمن شہرمیں مہنگائی کی شدیدلہر برقرار ہیں جس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھ رہی ہیں اور رکنے کی نام لینے کی بجائے مزید آگے کی طرف پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں آٹا ،چینی، دالیں اور دیگر روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں جوکہ غریب عوام کی قوت خرید سے نکلتے جارہاہیں جبکہ سبزی جات کی قیمتیں بھی اپنے معمول سے ہٹ کر مزید بڑھ چکی ہیں ۔

جس میں آلو ،پیاز ،ٹماٹر ،بھنڈی ،کدو اور دیگر سبزی جات کی قیمتیں بھی کلو کے حساب سے بڑھ چکی ہے جبکہ دوکانداروں نے میڈیا کو بتایاکہ قیمتیں بڑھانا اور کنٹرول کرنا دوکاندار کے بس میں نہیں کیونکہ جب مارکیٹ سے مال مہنگا خریدیں گے تولازمی بات ہیں کہ ہم بھی اس کو اسی حساب سے فروخت کرینگے جس سے عوام کو مہنگا چیز دستیاب ہوگی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مارکیٹ اور ڈیلروں اور گوداموں پر چھاپے پڑنا چاہیں۔

جبکہ سبزی جات فروخت کرنے والوں کی طرف سے بھی یہی کہاگیاکہ مہنگائی انتہائی عروج پر ہیں جس کے باعث عوام کو مہنگا چیزیں خریدنا پڑتاہیں دریں اثناء چینی ،گھی ،دالیں ،چاول ،آٹا تاریخ کی بدترین قیمت پر پپہنچ چکی ہے جوکہ اب دیہاڑی دار طبقے کے بس سے بھی باہر ہوچکاہے۔

جبکہ چھوٹا گوشت ،بڑا گوشت ،اور مرغی کی قیمتیں تو ویسے ہی غریب اور دیہاڑی دار طبقے کے بس سے بالکل باہر ہوچکی تھی اب سبزی جات اور دالیں بھی غریبوں کے بس سے باہر ہوچکی ہیں حکام بالا سے عوام نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور غریب عوام پر رحم کرکے قیمتوں میں کمی لائیں۔