|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2020

قلات: قلات میں خون جمادینے والی سردی سردی کی لہر برقرار،یخ بستہ ہواوں نے ڈھیرے ڈال دیئے۔درجہ حرارت منفی گیارہ ریکارڈ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ کاروبار زندگی مفلوج، پانی جم گیا۔

گیس پریشر مکمل غائب، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے انچارج شیر احمد مینگل کیمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا ایک طرف یخ بستہ ہواوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ خون جمادینے والی سردی میں پانی کی پائب لائنیں سمیت ٹینکیوں کی پانی بھی جم گئے مساجد اور گھروں میں پانی کی قلت، گاڑیوں اور دیگر مشینری میں بھی پانی جمنیسے انجن اور مشینری ٹوٹنے لگیں۔

دوسری جانب کئی عرصوں سے گیس پریشر کی بدستور مکمل بندش جاری ہے جس سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ خواتین کو امور خانہ داری میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ یہاں کے شہری ضروریات زندگی و خصوصا سردی سے بچاو و اپنی زندگیاں بچانے کیلئے گیس استعمال کرتے ہیں۔ مہنگائی کے باعث شہری ایل پی جی گیس، سوختی لکڑیاں خریدنے سے قاصر ہیں۔ عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی محتسب اعلی و دیگر ذمہ داران سے گیس بندش کی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔