|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2020

دالبندین: مائنزاونرز ایسوسی ایشن کاایک اہم اجلاس ممتازمائنزاونرحاجی میرمددخان سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں میرعاصم سنجرانی،حاجی بشیرجان،میرجمیل جان سنجرانی،کامریڈسیدمحمدنبی بلوچ، حاجی محبوب علی سنجرانی،قاضی میراحمدحسن زئی،سیددرمحمد،حاجی غلام قادرسنجرانی،عبدالسلام کشانی، غلام جان اوردیگرمائنزاونرزنے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

اجلاس میں مائنزاونرزکو درپیش مسائل پرتفصیلی طور پربات چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران انہوں نے کہاکہ مائنزاونرزاس وقت سخت سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔اوراپنے بل بوتے پرمائننگ سیکٹر میں دن رات محنت کرکے یہاں کے سینکڑو ں گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افرادکیلئے روز گارکے مواقع فراہم کررہے ہیںلیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے یہاں کی مائننگ ایریاز کی ترویج وترقی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے۔

اور یہاں کے مقامی مائنزاونرز پر عرصہ حیات تنگ کرنے کیلئے3مارچ کوایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کروڑوں کے حساب ٹیکسزعائدکرکے یہاں کے مقامی مائنزاونرزکے منہ نوالہ چھین کر باہرکے ملٹی نیشنل کمپنیوں کودینے کی سازش کی گئی ہے جو ہمیں ہرگز قبول نہیں ہے۔جسے ہم ہرسطح پر مسترد کرتے ہیں۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے اہم اشوزکچھ اہم تجاویز پیش کی گئیں جن میںصوبائی کابینہ کے انتخاب کے لیئے جلدالیکشن کیئے جائیں۔

اورڈسٹرکٹ شیڈول جلد جاری کیئے جائیں ۔3مارچ کے نوٹی فکیشن کے خلاف کورٹ سے رجوع کیا جائے۔آل پاکستان مائنزاینڈمنرلزاونرزایسوسی کے مرکزی کابینہ میں ضلع چاغی اورحکومتی کمیٹی میں چاغی مائنز اونرز کو بھرپور نمائندگی دی جائے۔ضلعے چاغی میں جتنے معدنیات ہیں۔انہیں باہرکے افراد کے نام الاٹ کیاجارہاہے۔ مقامی افرادکیاشتراک کے بغیرایساہرگزقبول نہیں کیاجائیگا۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سیان باتوں پراتفاق کیاگیا۔محکمہ ڈی ایم ڈی کے اجلاس میں مقامی ایپلیکینٹس کے درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاجاتاہے جبکہ باہرسفارشی افراد کے ایپلیکیشنز کومیٹنگز میں شامل کرکیانہیں پاس بھی کیاجاتاہے۔