کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ملک میں اسلامی نظام قائم کرکے بلوچستان کو خوشحال بناسکتی ہے بدعنوانی فرقہ واریت لسانیت سے پاک نظریاتی دینی پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے ۔مہنگائی بدعنوانی بدامنی بے روزگار نااہل حکمرانوں کے تحفے ہیں موجودہ حکومت واپوزیشن دونوں نے ملک وملت کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
جب تک ہر لٹیرے کا بلاتفریق احتساب نہیں ہوگا تبدیلی آسکتی ہے،روزگار مل سکتاہے اور نہ ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ریگستان انہیں سابقہ وموجودہ حکمرانوں نے بنایا ہے اب بھی انہی ناکام نااہل بدعنوان لوگوں کی حکومت ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام پر ناکام حکومت کیا ۔بدترین کارکردگی ،غفلت وکوتاہی کی وجہ سے حکومت واپوزیشن عوامی ردعمل سے حواس باختہ ہوگئی ہے ۔
بے روزگاری بدعنوانی سابقہ وموجودہ حکمرانوں کے تحفے ہیں ۔عوامی جمہوری حکومت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔بلوچستان میںبڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روز گاری اور لاقانونیت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
ہرشعبے کے ملازمین اورہر طبقہ سراپا احتجاج اوربیزارہے ۔ لوٹ مار سے پاک ،دیانتدار ،عوامی خدمت سے سرشارہونے کی وجہ سے جماعت اسلامی ہی بہترین متبادل ہے ۔ہم انشاء اللہ بلوچستان کو مسائل سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔