تفتان:پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 58 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 58 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے
گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خواہ 22،پنجاب 27،سندھ 7، اور بلوچستان 2 شامل تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا گیا
راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق گرفتار پاکستانی ایران کے راستے بہتر روزگار کے لیے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا