|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2020

گوادر: نیشنل پارٹی میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے مقامی صحافیوں کا کردار مثالی رہا ہے۔ گوادر مستقبل میں غیر معمولی شہر بننے جارہا ہے۔ سماجی حقوق سے محروم مقامی شہریوں کے لئے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اشرف حسین، ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان بلوچ نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء مجید عبداللہ کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر گوادر پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف عصرانہ سے خطاب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار کسی بھی طورپر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

نیشنل پارٹی میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل میں غیر معمولی شہر بننے جارہا ہے لیکن مقامی شہری، سماجی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور مستقبل میں مقامی آبادی کو مزید گنجلک حالات کا سامنا ہوسکتا ہے، قلم میں بہت طاقت ہے، یہ معاشرہ کی آنکھ اور کان کا درجہ رکھتی ہے جس کے ذریعے تبدیلی کا حصول چنداں مشکل امر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے شہری گوں نا گوں مسائل کا شکار ہیں، تعلیمی مواقع کمیاب ہیں اور منشیات کی لعنت معاشرے میں پوری طرح سرایت کرچکی ہے اگر میڈیا اس حوالے سے شہریوں کی آواز بنے تو اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور صحافت عوامی خدمت کا بے لاگ فلیٹ فارم ہیں، سیاست سے عوامی خدمت کو فروغ ملتا ہے۔

جبکہ صحافت سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا فریضہ سر انجام پاتا ہے، اگر سیاست اور صحافت نیک نیتی اور ایمانداری سے سرانجام دی جائیں تو اس سے اجتماعی آواز کو کوئی بھی نہیں دبا سکتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گوادر پریس کلب کے صدر اسماعیل بلوچ کا کہنا تھا کہ صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہیں، گوادر پریس کلب مثبت اور تعمیری صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں کا کام مسائل اجاگر کرنا ہے۔

یہ فریضہ بناء￿ کسی لیعت و لعل سے انجام دیتے رہینگے۔آخر میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء￿ مجید عبداللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش اور بی ایس او (پجار) کے سابقہ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ولید مجید سمیت گوادر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے ارکان اور ممبران بھی موجود تھے۔