|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2020

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں میں بھر پور انداز میں شرکت کریگی احتجاجی مظاہروں کامیاب بنانے کے لئے کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت کردی ہے، کوئٹہ میں 21دسمبر کو ہونے والے مظاہرے اور ریلی میں کوئٹہ ڈویژن نے کارکن بھر پور انداز میں شرکت کریں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو پارٹی کارکنوں کے نام جاری اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے ملک میں جس جدوجہدکا آغاز کیا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچانے میں مسلم لیگ (ن) اپنا بھر پور کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی کارکنوں نے ہمیشہ جمہوری کو تقویت بخشنے والی تحریکوں میں بھر پور شرکت کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے کارکن صوبے میں پی ڈی ایم تحریک کے تحت ہونے والے تمام احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں بھر پور انداز میں شرکت کریں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 21دسمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور یلی میں مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے کارکن اور عہدیدار بھر پور انداز میں شرکت کو یقینی بنا کر انہیں کامیاب بنائیں۔