منگچر: خضدار لیویز میں حالیہ بھر تیوں میں نا انصافیوں کے خلاف پیدل لانگ مارچ منگچر پہنچ گئے اس موقع پر لانگ مارچ میں شامل تین افراد نثار احمد،سمع اللہ،محمدظاہر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر مریضوں کا علاج جاری ہیں۔
منگچرکے مختلف سیاسی جماعتوں پر پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کا پر انھوں نے کہاکہ ظلم نا انصافیوں اور میرٹ کی پامالی کے خلاف خضدار کے نوجوانوں نے پیدل لانگ مارچ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس ہمت اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں کے اپنے حقوق کے لیے پیدل مارچ کر رہے ہیں۔
اس جدوجہد میں منگچر کے عوام اور سیاسی جماعتیں پارٹی پی ٹی آئی کہ محمد حفیظ اور منیراحمد جمعیت علماء اسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بی این پی کہ کبیر احمد مینگل اور ظفر مینگل پی پی پی کہ سلیم مینگل اور بی ایس او کہ زاہد اور نیشنل کہ میر فضل محمدشہی اور مسلم لیگ ن کہ نجیب سمالانی لانگ مارچ والے نو جوانوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں خضدار لیویز میں میرٹ کی پامالی موجودہ حکومت میں انو کھی بات نہیں بلکہ تمام محکموں میں رشوت کا بازار گرم ہے۔
اپنے من پسند لوگوں کو وزراء نواز رہے ہیں میرٹ کا نام و نشان نہیں میرٹ پر آنے والے نوجوان پیدل مارچ کر رہے ہیں اور بے ہوشی کے باعث اسپتالوں میں زیر علاج ہے انھوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے نوجوانوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہو نگیں۔