کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مہر گڑھ کے مسمار اور نوادرات کی لوٹ مار سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں۔
نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمارے گاوں مہرگڑھ کو جنرل مشرف کی حکومت نے 25 جنوری 2002 کو ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر کہ سرکاری بلڈوزر اور اہلکاروں کے ذریعہ مسمار کروایا۔
وہاں سے 9000 ہزار سال قبل مسیح بیش بہا قدیم نوادرات لوٹ لیے گئے حکومت اس کا تحقیقات کرے اور بتائیں نوادرات کہاں اور کس کو فروخت کیے گئے ؟۔