|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2020

کوئٹہ: بلوچستا ن حکومت نے قلعہ عبداللہ اور پشین میں قائم 7لیویز چیک پوسٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے ضلع پشین میں سرانان، جبکہ قلعہ عبداللہ میں گڑنگ، ژرہ بند، چوری بازار، میزئی، بوغزہ، چمن بائی پاس کے مقامات پر قائم 7چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کو تحریری طور پر نوٹیفکیشن ارسال کرکے آگاہ کردیا ہے