|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2020

سنجاوی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پشتونوں پر فکر باچاخان عیاں ہوچکا سیاسی کارکنوں نوجوانوں قبائلی عمائدین کی فکر باچاخان میں شمولیت روشن صبح کی نویدِ ہے پارٹی کبھی بھی وطن تباہی بربادی میں حصہ دار نہیں رہی وطن کو کھنڈرات میں تبدیل انتہاپسندی کو سپورٹ کرنیوالوں کو پشتونوں نے رد کرنا ہوگا جتنے بھی دعوے اور وعدے پشتونوں کے ساتھ کئے گئے۔

تھیوہ ایک بھی وفا نہ ہوسکا اسد خان اچکزئی کی باحفاظت بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے بصورت دیگر احتجاج میں مزید شدت پیدا کیا جائیگا سیدزین الدین شاہ اور ان کے ساتھیوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پرخوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے کلی پوئی میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اجتماع سے صوبائی نائب صدر رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ ضلعی صدر سردارفرید اللہ دمڑ سید زین الدین شاہ۔

امین اللہ ڈاکٹر رحیم کاکڑ حبیب اللہ عبدالخالق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایک سیاسی جماعت کے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سید زین الدین شاہ نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا کلی پوئی پہنچنے پر رہنماں کا شاندار استقبال اور بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیامقررین نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون خوا وطن کے طول وعرض سے مختلف مکاتب فکر کے لوگ فکر باچاخان۔

اور خدائی خدمت گار تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہاہے ایسے وقت میں جب جعلی اور سلیکٹیڈ حکمران نے عوام الناس کا جینا بھی حرام کررکھاہ مہنگائی کے طوفان میں غریب متوسط طبقہ نان شبینہ کا محتاج بن کر رہ گئے عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کا خاطر خواہ کوئی معقول بندوبست نہیں آنکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی گزشتہ تین مہینے سے اب تک لاپتہ ہے۔

پارٹی قیادت کو مختلف حیلوں بہانوں کے زریعے عوام سے دور رکھنے کی سازشیں اپنی عروج پر ہیں ایسے میں سید زین الدین شاہ کی ساتھیوں سمیت شمولیت خوش آئند امر ہے اور انشا اللہ عوامی نیشنل پارٹی مستقبل میں پشتونوں کی محافظ جماعت کی حیثیت سے پشتونوں کودرپیش مشکلات ومصائب اور ان کے بنیادی انسانی ضروریات زندگی ان کی دہلیز پر حل کرکے دم لیگی علاہ ازیں سید زین الدین شاہ نے رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔