لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے پی ڈی ایم قوم کی نمائندہ اپوزیشن ہے اکتیس جنوری کی ڈیڈ لائن سے پہلے وزیر اعظم اقتدار چھوڑ دے اسلام آباد لانگ مارچ کو مذاق نہ سمجھا جائے ہم نے حکومت کے خاتمے کی جو تحریک شروع کی ہے۔
اسکو منطقی انجام تک ہرصورت پہنچا کر دم لینگے ۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان از خود اسمبلی کو ٹوڑ دیتے ہیں تو اس سے ملک آنار کی اور سیاسی انتشار سے بچ جائیگا اور اس سے حکومت کا ہی بھلا ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب حکومت سے کسی قسم کی ڈائیلاک نہیں کریگی کیونکہ وزیر اعظم کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں البتہ انکے سیلکٹرز سے نتیجہ خیز بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت ہماری کمزوری سے فائدہ اٹھا کر یو این او کے نمائندوں کا گاڑی پر فائرنگ کر رہے ہیں یہ بات خوش آئند ہے کہ اسمیں وہ اہلکار محفوظ رہے ملک نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہیں جوکہ نہ عوام اور نہ ہی غیر ملکیوں کی حفاظت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ یر غمال بنا ہوا ہے ملک کے حساس معاملات پر بھی اسمبلی کا کوئی رول نہیں ہے جو کہ ائینی ادارے کے ساتھ ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سینٹ کے الیکشن کا اعلان کررہے ہیں جسکی خود الیکشن کمیشن نے وضاحت دی کہ سینٹ کے الیکشن اپنے وقت پر اور یہ شو آف ہینڈ کے زریعے نہیں ہو سکتے جو کہ وزیر اعظم کے عہدے کے شان کے خلاف بات ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے 425 اراکین کے مستعفی ہونے پر ملک میں ضمنی نہیں عام الیکشن ہونگے اور ہم کسی صورت ضمنی الیکشن کرانے کی اجازت نہیں دینگے۔
اسکے خلاف بھرپور مذاحمتی میں مزید شدت لائینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام سرکاری ملازمین ڈاکٹررز پیرا میڈک اسٹاف بزنس مین کسان تاجرز سب احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے انکے خلاف کاروئیاں کر رہی ہے۔