|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2020

کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلانات کی روشنی میں ہمسایہ ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاک ایران سرحدی مقام گبد ریمدان کے مقام پر بارڈر ٹریڈ مارکیٹ قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کاآغاز ہوگیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گزشتہ ماہ مکران دورے میں بارڈرمارکیٹ قیام کے اعلان پر عملدرآمدیقینی بنانے کے سلسلے میں دونوں برادر ہمسایہ ممالک کی انڈسٹریز آف کامرس کے سیکرٹریز کے مابین بارڈر مارکیٹ قیام کی Mou ہر دستخطی تقریب آج منعقد یوء جس میں وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی قیادت میں اعلی سطحی وفد وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری کامرس عمیر کریم اور ڈپٹی سیکریٹری محترمہ انسیہ ایف بی آر کے چیف (F&C) محمد سعید خان ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریزاینڈ کامرس منظور حسین۔

اور Geida کے ایم ڈی عطاء اللہ جوگیزئی شریک ہوئے، Mou کی دستخطی تقریب کے بعد پاک ایران بین الاقوامی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا. افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور اعلی فوجی افسران بریگیڈیئر سید زاہد عباس ،لیفٹننٹ کرنل محمد عثمان یونس، لیفٹیننٹ کرنل ذیشان رضوان ،ایران میں پاکستان کے سفیر احمد علی محباتی اور اعلی سطحی وفدکے ہمراہ جبکہ ہمسایہ ملک ایران کی سرحدی حکام کی نمائندگی۔

گورنر جنرل سیستان بلوچستان اور ایران کے وزیر محمد اسلمی کے علاوہ دیگر سرحدی حکام تقریب میں شریک رہے، اس موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے آج کے دن کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے یہاں کے عوام کی آرزو رہی کہ انہیں بھی تفتان کی طرز پر امیگریشن کی سیولیات میسر ہوں اور اسکا کریڈٹ موحودہ قیادت کو جاتا ہے بین الاقوامی بارڈر کھلنے سے دونوں ممالک کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کوسفری وتجارتی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ تفتان کے بعد گوادر میں گبد ریمدان پاک ایران کا دوسرا بین الاقوامی بارڈر کراسنگ پوائنٹ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور ہمسایہ ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کریگا،زبیدہ جلال نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا سرحدی باڑ لگنے سے سلامتی کی صورت حال بہتری آئیگی۔

تقریب کے بعد پاک ایران سرحدی علاقوں کے انتظامی افسران ڈپٹی کمشنر گوادرمیجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی کی جانب سے گبد ریمدان کے پاک ایران بین الاقوامی کراسنگ بارڈر پوائنٹ ہر دونوں ہمسایہ ممالک کی بارڈر کمیشن کی میٹنگ بھی منعقد کی گئی جس میں ہمسایہ ملک ایران کے گورنر سیستان بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں دونوں برادر ہمسایہ ممالک کی سرحدی صورتحال اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے واضح رہے کہ تفتان کے بعدگوادر گبد سے ملحقہ پاک ایران بین الاقوامی سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹ قیام کیلئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال وزیراعلیٰ جام کمال کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان اور چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی کاوشوں کا مکران ڈویڑن اور صوبے کے عوامی تجارتی حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جاریا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ماہ تربت دورے کے موقع پر بلوچستان کے سرحدی ایریاز کے مکینوں کو قانونی تجارت کے مواقع میسر کرنے اور پاک ایران تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بارڈر ٹریڈ مارکیٹ قیا م کا اعلان کیا تھا مکران ڈویژن کے عوامی حلقوں اور چیمبر آف کامرس نے موجودی قیادت کے اس عوام دوست اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔

جمہوری حکومت کے ایک اور وعدے کی تکمیل قرار دی ہے یاد رہے کہ گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ایم ڈی عطاء اللہ جوگیزئی موجودہ حکومت کے دور میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور انویسٹرز کو گوادر میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کیلئے حکومتی پالیسی کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔