اوتھل: وندر کچرے سے نومولود بچے کی نعش برآمد، اپنا گناہ چھپانے کے لیے بچے کو کچرے میں پھینک کر نامعلوم گنہگار فرار، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر میں کچرے سے ایک نومولود بچے کی نعش ملی جسے فوری طور پر پولیس نے مقامی ہسپتال پہنچایا ۔
بعد ازاں پولیس نے نومولود بچے کی نعش کو ایدھی سینٹر میں جمع کرادیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اپنا گناہ چھپانے کی خاطر نامعلوم گنہگارنے نومولود بچے کو زندہ کچرے میں پھینک دیا گیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسکے بعد بچہ پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد تڑپتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا وندر پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔