کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے بی این پی کے رہنماء حاجی جان محمد گرگناڑی کی اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں اغواء کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے حکومت اور ادارے اس مسئلے کو سنجیدہ لیں اور سخت اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں ایک بار پھر لوگوں کے اغواء کی وارداتیں زور پکڑ رہی ہے اگر حکومت اور اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں موثر اقدامات نہ اٹھا ئے گئے تو اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
ماضی میں بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں سے لوگ پریشان تھے اور لوگ اپنے بچوں کوگھروں سے نکلنے نہیں دے رہے تھے اگر ان اغوا کاروں کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی اور ان کیخلاف سخت لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
تو اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑے گا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے سخت کارروائی کی گئی تھی جس سے حالات کنٹرول میں آئیں انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ فوری طور پر اغواء برائے تاوان جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اس کی جڑھ کو ڈونڈ کر ختم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔