گوادر : گوادر میںپاک آرمی کے اشتراک سے آر ڈبلیو فاونڈیشن گوادر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول پشکان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں پشکان ، پَسو ، گنز ،
شابی اور جیونی کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے استفادہ حاصل کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان آرمی اور ماہر سول ڈاکٹرز نے ایک ہزار سے زائد غریب مریضوں کا مفت معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر میجر (ر) کبیر زرکون نے پاک آرمی اور آر ڈبلیو فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انہوں نے اس اقدام کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے مستقبل میں آر ڈبلیو فاو¿نڈیشن کی اس طرح کے سرگرمیوں کو تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ چئیرپرسن آر ڈبلیو فاونڈیشن گوادر ڈاکٹر رفعت وہاب نے اس موقع پر کہاکہ میں اور ہماری ٹیم ڈپٹی کمشنر گوادر کا شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کیمپ کا دورہ کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ اور میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ضلع گوادر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگانے میں معاونت کی۔ ڈاکٹر رفعت وہاب نے کہا کہ میڈیکل کیمپ سے ان لوگوں نے استفادہ حاصل کیا جوکہ اپنا علاج کراوانے گوادر نہیں جاسکتے۔