|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘مرکزی کمیٹی کے ممبران نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ‘ غلام نبی مری ‘ قاری اختر شاہ کھرل ‘ ضلعی قائمقام صدر ملک محی الدین لہڑی ‘ ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘سابق صوبائی وزیر حاجی محمد اسماعیل گجر پارٹی کے ضلعی کونسلران ملک غلام مصطفی کاکڑ و پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے پارٹی کے بانی ساتھی ماما اشرف جدون کے انتقال پر ان کے گھر نیو ملک فقیر محمد روڈ جا کر ان کے لواحقین سے اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماما اشرف جدون کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارٹی کے مخلص ‘ سیاسی ‘ نظریاتی ‘ بے لوث ساتھی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچستان اور بلوچ قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے وقف کی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا کوئٹہ شہر کے اندر پارٹی کو فعال و متحرک بنانے اور انتخابات میں بھی ان کے اہم کردار تھا سخت ترین حالات میں بھی ماما اشرف جدون ایک لمحے بھی قومی تحریک کی سیاسی جمہوری جدوجہد سے دور نہیں رہے۔

انہوں نے اس جدوجہد میں تحریک کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا پوری زندگی مخلص ‘ ایماندار ‘ بلوچستان کی سرزمین کے ساتھ سچے کارکن کی حیثیت سے اپنی جدوجہد سر انجام دی بی این پی کے بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے نیپ کی زمانے میں بھی مرحوم نے قومی حقوق کی جدوجہد میں سرگرم عمل رہے ان کی سیاسی قومی حقوق کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کریں گے مرحوم کی جدوجہد کوئٹہ شہر میں آباد بلوچستانیوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جنہوں نے تمام تر گروہی ‘ ذاتی مفادات ‘ خوف و لالچ اور خطرات سے بالاتر ہو کر بلا رنگ و نسل مذہب ‘ زبان ‘ فرقہ بلوچستان کی سرزمین کے ساتھ سچی وابستگی کی زندگی گزارتے ہوئے جدوجہد کی اور یہاں پر آباد اقوام کو اتحاد و یکجہتی اور شیروشکر کرنے ‘ بھائی چارگی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی ناگہانی وفات پر پارٹی مخلص ساتھی سے محروم ہوا ان کی کمی کو پورا کرنے میں بہت وقت درکار ہو گا مرحوم کی خدمات اور سچی وابستگی ‘ وفاداری مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے ہر فورم پر ان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان فراموش نہیں کریں گے ۔