|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2020

تربت: تربت کے علاقے ہیرونک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، فائرنگ سے مقامی ڈاکٹر اللہ داد صالح پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے پیر کو کوئٹہ شاہراہِ بلاک کر کے شدید کیا۔

قہل علاقہ کی طرف سے احتجاجا کئی گھنٹوں تک ہیرونک کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہِ بلاک کردیا جس کے سبب تربت سے پنجگور، خصدار اور کوئٹہ جانے اور آنے والے گاڈیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کرنے والوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے سبب آئے روز ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جس سے علاقہ میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ داد صالح کے گھر گزشتہ شب کچھ لوگوں نے آکر ان پر فائرنگ کی جس سے گولیاں ان کے پاؤں پر لگیں اور وہ زخمی ہوگئے مگر لیویز ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی اور نا ان مسلح افراد کا کھوج لگانے میں کامیاب ہوئی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیچ نے ہیرونک جاکر احتجاج کرنے والے لوگوں سے کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد شاہراہِ ٹریفک کے لیے کھول دیا فیا۔ ڈی سی کیچ نے جلد از جلد ملزماں کی گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کسی کو بدمعاشی کی اجازت نہیں دیں گے۔