|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 27دسمبر کو گڑھی خدابخش میں حکومت کے خلاف بڑا جلسہ ہوگا حکمرانوں کی اقتدار کے تا بوت میںآخری کیل ثابت ہوگا ۔

اب حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے نہ ہی انہیں مزید حکومت کرنے کا موقع دیںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27دسمبر کے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے شروع دن سے لیکر آج تک بہت بڑی قربانیاں دی ہے۔

اور پیپلز پارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی پیپلز پارٹی نے ہر آمرانہ دور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اب ان کے پیداوار جو اس وقت ملک پر مسلط کیاگیا ہے ان کے خاتمے کیلئے بھی جدوجہد کریں گے 31دسمبر کو تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کے استعفے جمع ہوں گے۔

اور اگر حکومت نے 31جنوری تک مستعفی نہیں ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرکے اسلام آباد کا رخ کریں گے کیونکہ اب حکمرانوں کو مزید حکومت کرنے کا نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر سلیکٹڈ حکمرانوں کا خاتمہ کریں گے۔