|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2020

اوتھل: کوسٹل ہائی وے پر پولیس اور لیویز چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کوسٹل ہائی وے پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے پولیس اور لیویز فورس کی تعیناتی کی جارہی ہے۔

حکومت بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایت پر کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں اس کے لئے حکومت بلوچستان نے کوسٹل ہائی پر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لئے کوسٹل ہائی وے پر پولیس اور لیویز چیک پوسٹیں بڑھانے اور بڑی تعداد میں نفری تعینات کی جارہی ہے۔