|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2020

بھاگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کا قبل از وقت اعلان حکومتی بوکھلاہٹ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں جے یوآئی ضلع کچھی کے امیر سید ارشد شاہ سابق امیر حاجی حفیظ اللہ مغیری جمعیت کے اقلیتی رہنما ڈاکٹر درشن کمار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے جسکی وجہ سے اوچھے حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے نیب کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے نا اہل حکومت کرپشن اور کرونا وباء کی آڑ میں اپوزیشن کو زیر کرنا چاہتی ہے لیکن پی ڈی ایم نا اہل حکمرانوں کے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

اور نہ ہی عوام کو ان نا اہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے گا مولانا عبدالغفور حیدری نے جے یوآئی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کریں ابھی سے گھر گھر آزادی مہم چلائیں انہوں نے کہا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے سینٹ کے قبل از وقت انتخابات کے اعلان اور نیب کے زریعے اپوزیشن پر مقدمات حکومتی وزراء کی پریس کانفرنسوں سے بوکھلاہٹ کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے سلیکٹڈ نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کرکے رکھ دیا ہے عوام کا جینادو محال ہوگیا ہے آٹا چینی چور سب حکمرانوں کی گودمیں بیٹھے ہوئے ہیں۔

لیکن یہ سب نیب کی آنکھ سے اوجھل ہیں انہوں نے کہا پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں سب کا سلوگن سلیکٹڈ کو چلتا کرنا ہے اراکین صرف قائدین کی حکم کی منتظر ہیں۔